کرتب سکھانے والی استاد ڈولفن

 کرتب سکھانے والی استاد ڈولفن

1988 میں ایک آلودہ سمندری کریک سے بازیاب کرائی گئی ایک ڈولفن دورانِ بحالی دوسری ڈولفن کو دیکھ کر کرتب سیکھ گئی اور جب سے....

آسٹریلیا(نیٹ نیوز) اسے سمندر میں چھوڑا گیا تو اسے دیکھ کر اب تک مزید 9 ڈولفنز بھی اس کرتب سے واقف ہوچکی ہیں۔آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں ایک بوٹل نوز ڈولفن ’’بلی‘‘ کو رکھا گیا تو اس نے کرتب دکھانے والی ڈولفنز کو دیکھ کر اپنی دم کے بل پر تیرنا سیکھ لیا اس کرتب میں ڈولفِن سیدھی ہوکر دم کے بل پانی کی سطح پر آگے بڑھتی ہے لیکن 2011 میں جب اس ڈولفن کو سمندر میں چھوڑا گیا تو اس نے مزید 9 ڈولفنز کو یہ کرتب سکھایا جسے دیکھ کر ماہرین حیران ہیں۔سائنسدانوں کے مطابق یہ دنیا کا پہلا واقعہ ہے کہ ایک ممالیہ نے اپنے ماحول میں جاکر اپنی نوع کے دیگر جانداروں کو کسی نئی چیز کی تربیت دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں