برطانیہ میں چوری کا دلچسپ واقعہ

 برطانیہ میں چوری کا دلچسپ واقعہ

دنیا بھر میں چوری ڈکیتی کے واقعات بیحد عام ہیں تاہم امریکہ میں چور کے وکھرے سٹائل نے دیکھنے والوں کو بھی حیران کردیا۔

لاہور(نیٹ نیوز) چوری کا یہ دلچسپ واقعہ برطانیہ کے شہر Nottinghamکے شاپنگ مال کی جیولری شاپ میں پیش آیا جب ایک چور کسٹمر بن کر آیا اور کاؤنٹر پر رکھی جیولری میں سے گولڈ بریسلٹ نکلوا کر دیکھنے لگاکہ اسی دوران اسکا ساتھی آیا اور 750پاؤنڈ مالیت کا سونے کا بریسلٹ چھین کر فرار ہوگیاجبکہ کسٹمر چور بھی ہکا بکا بننے کا ڈرامہ کرتے ہوئے وہاں سے رفو چکر ہوگیا۔جیولری شاپ کے مالک نے پولیس کی جانب سے کارروائی نہ دیکھ کر سوشل میڈیا پر سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کی ہے اور دیکھنے والوں سے چوروں کو پکڑنے کی درخواست کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں