بی بی ایل ،شاہین کی ٹیم نے تاریخی ہدف حاصل کرلیا

 بی بی ایل ،شاہین کی ٹیم نے  تاریخی ہدف حاصل کرلیا

سڈنی(سپورٹس ڈیسک)بگ بیش لیگ میں شاہین آفریدی کی برسبین ہیٹ نے پرتھ سکارچرز کیخلاف بی بی ایل کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرلیا۔

سکارچرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 257 رنز بنائے ۔جواب میں برسبین نے ہدف 2 وکٹوں پر ایک گیند قبل حاصل کر لیا۔میٹ رینشا اور جیک وائلڈرمتھ نے سنچریاں سکور کیں۔ رینشا نے 51 گیندوں پر 102 رنز جب کہ جیک نے 54 گیندوں پر 110 رنز بنائے ۔ دونوں کے درمیان 213 رنز کی شراکت قائم ہوئی جو بی بی ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں