ایران میں میچ نہ کھیلنے پر بھارتی فٹبال کلب پر پابندی،1 لاکھ ڈالر جرمانہ
لاہور(سپورٹس ڈیسک)ایشین فٹ بال کنفیڈریشن نے بھارتی کلب موہن بگان سپر جائنٹ پر ایران میں میچ کھیلنے سے انکار کرنے پر اس کے تمام مقابلوں پر پابندی عائد کردی۔۔۔
اور اس پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا۔ حفاظتی یقین دہانیوں اور میڈیکل انشورنس کوریج کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے ، موہن باغان ستمبر میں ایران میں سیپاہان کے خلاف ایشین چیمپئنز لیگ ٹو گروپ میچ کیلئے سفر نہیں کیا تھا۔