پلیئرزاور ممبر ایسوسی ایشنز سے تنازعہ نیوزی لینڈ کرکٹ چیف مستعفی

پلیئرزاور ممبر ایسوسی ایشنز سے تنازعہ  نیوزی لینڈ کرکٹ چیف مستعفی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو سکاٹ ویننک نے ملک میں ٹی ٹونٹی کرکٹ کے مستقبل پر کھلاڑیوں اور ممبر ایسوسی ایشنز کے ساتھ طویل اور تلخ تنازعہ کے بعد استعفیٰ دے دیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو سکاٹ ویننک ملازمت میں صرف دو سال رہنے کے بعد مستعفی ہو گئے ۔ ویننک اور کھلاڑیوں اور ممبر ایسوسی ایشنز کے درمیان ایک مجوزہ فرنچائز ٹی 20 لیگ پر تقسیم ہو ئی جو ملک کے ڈومیسٹک سپر سمیش کی جگہ لے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں