امریکہ کی سڑک پر بارہ سنگھوں کا راج
امریکہ کی کی سڑک پر دلچسپ صورتحال اُس وقت دیکھی گئی جب کچھ بارہ سنگھے مصروف سڑک پر آزادی سے گھومتے دکھائی دئیے ۔
لاہور(نیٹ نیوز)یہ مناظر امریکی ریاست کولوراڈو میں دیکھے گئے جہاں کچھ بارہ سنگھے دوڑ لگانے میں مصروف تھے جسکے باعث ٹریفک کی روانی معطل رہی ، کچھ لوگ اس صورتحال سے بے حد لطف اندوز ہوئے اور اسے اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے ۔رپورٹ کے مطابق یوں گاڑیوں کے درمیان بھاگنے کی وجہ سے کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا جبکہ ٹریفک پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے انہیں پکڑ کر مقامی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا اور سڑک کلیئر کروادی گئی۔