گردے کی پتھری نکالنے کا عجب علاج دریافت

 گردے کی پتھری نکالنے  کا عجب علاج دریافت

سائنس کی دنیا میں رُونما ہونیوالے واقعات بعض اوقات حقیقت سے زیادہ سائنس فکشن لگ رہے ہوتے ہیں۔

لاہور(نیٹ نیوز)ایسا ہی کچھ ہوا امریکہ کے محققین کیساتھ جن کو تحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ جن مریضوں نے رولر کوسٹر پر سواری کی ان کے گردے سے پتھری نکل گئی ۔ اس تحقیق کی بنیاد کئی برس قبل مشی گن یونیورسٹی کے پروفیسر ڈیوڈ وارٹِنگر کے ایک مریض پر ہے جو والٹ ڈزنی سے چھٹیاں گزار کر آئے تھے ۔ مریض نے بتایا کہ بِگ تھنڈر ماؤنٹین رائیڈ پر سواری کے بعد ان کے گردے میں موجود پتھریوں میں سے ایک پتھری نکل گئی۔نامعلوم مریض کو اس اتفاق پر بڑی حیرانی ہوئی اور انہوں نے جھولے کی سواری جاری رکھی۔جتنی بار وہ رولر کوسٹرپر سواری کیلئے گئے ان کی پتھریاں نکلتی رہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں