جاپان میں بچوں کو رُلانے کے انوکھے مقابلے
جاپان میں ایک ایسا دلچسپ مقابلہ منعقد کیا جاتا ہے جس میں بچوں کو خاص طور سے رُلایا جاتا ہے ۔
لاہور(نیٹ نیوز)400 سال پرانے اس سالانہ مقابلے کے تحت دو سومو پہلوان ننھے منے بچوں کو گود میں اُٹھا کر فضا میں بلند کرکے ڈراتے ہیں جسکے بعد ایک ریفری بچوں کے رونے کا مقابلہ کرواتا ہے ۔اس مقابلے میں رواں برس بھی تقریباً1ہزار بچوں نے حصہ لیا۔ اس انوکھے مقابلے میں جو بچہ سب سے بلند آواز میں اور دیر تک روتا ہے اسے فاتح قرار دیا جاتا ہے ۔ جاپانی رسم و رواج کے تحت ان بچوں کے والدین کا ماننا ہے کہ بچوں کے اس طرح رونے سے نہ صرف انکی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ وہ شیطانی اثرات سے بھی محفوظ رہتے ہیں لہٰذا اس مقابلے میں اپنے بچوں کی انٹری کروانے کیلئے والدین 40 ڈالر بھی خوشی خوشی ادا کرتے ہیں۔