امریکہ میں ریکون 9منزلہ عمارت پر چڑھ گیا

امریکہ میں ریکون 9منزلہ عمارت پر چڑھ گیا

یوں تو آپ نے کئی منچلوں کوکرتب پیش کرتے اور ٹرمپولین پر اُچھلتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا

لاہور(نیٹ نیوز) لیکن جناب انسان ہی نہیں جانور بھی کرتب دکھانے کے شوقین ہیں ۔ یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنیوالے اس ریکون کو ہی دیکھ لیں جو نہ صرف نو منزلہ عمارت کی دیوار پر چڑھ گیا بلکہ عمارت سے زمین پر ایسی چھلانگ لگائی کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے ۔یہ مناظر امریکی ریاست نیوجرسی میں دیکھے گئے جب ایک شرارتی ریکون عمارت کی دیوار پر چڑھا اور پھر چہل قدمی کا شوق پورا کرنے کے بعد سیدھا نیچے زمین پر چھلانگ لگائی اور بھاگ نکلا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں