روزانہ ورزش زہریلے پروٹین کے جسم سے اخراج میں معاون
روزانہ اور مستقل بنیادوں پر ورزش پٹھوں کے خلیوں میں موجود زہریلے پروٹین کے جسم سے اخراج میں معاون ہے
لاہور(نیٹ نیوز) ، یہ زہریلے پروٹین پٹھوں کی کمزوری کا باعث بنتے ہیں۔ پروفیسر جولیو سی سار بتیستا فریرا کا کہنا ہے کہ پٹھوں کے خلیوں میں موجود اس زہریلے مادے کا جسم سے اخراج بے حد ضروری ہے کیونکہ وہ زہریلے مادے جمع کرنے کے بعد پٹھوں کے خلیوں کو ناکارہ اور مردہ بنادیتے ہیں، یہ عمل زیادہ تر معمر افراد، اعصابی چوٹ سے متاثرہ لوگوں، بستروں پر پڑے ہوئے مریضوں اور طویل دورانئے تک کام کرنے والے افراد کو متاثر کرتا ہے ۔