شنگھائی میں سمارٹ زیبرا کراسنگ نصب

 شنگھائی میں سمارٹ زیبرا کراسنگ نصب

شنگھائی میں پیدل چلنے والوں کیلئے سڑک پر ایل ای ڈی لائٹس سے مزین سمارٹ زیبرا کراسنگ نصب کردی گئی ہے ۔

لاہور(نیٹ نیوز)چین کے شہر شنگھائی میں ٹریفک پولیس انتظامیہ کی جانب سے نصب کی گئی یہ سمارٹ زیبرا کراسنگ ،کراس واک کیمرے کے ذریعے سڑک پر چلنے والوں کی حرکات کو نوٹ کرتی ہے اور پھر اُسی مناسبت سے پیدل چلنے والوں کیلئے اس پروارننگ کیساتھ ہری بتی جل اُٹھتی ہے دوسری جانب سائیکل سواروں اور دیگر گاڑیوں کے ڈرائیورز کیلئے یہ لال رنگ میں تبدیل ہوجاتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں