کلاس میں موبائل فون استعمال کرنے کی سزا

کلاس میں موبائل فون استعمال کرنے کی سزا

چین میں طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے کی عادت سے تنگ ایک استاد نے طالبہ کو اپنا موبائل فون توڑنے کا حکم دیدیا۔

لاہور(نیٹ نیوز)چین کے ایک سکول میں طالبہ کلاس کے دوران موبائل استعمال کررہی تھی جس پر استاد نے فوری طور پر اسے فون توڑنے کی ہدایت کی۔طالبہ اپنے ہی ہاتھوں سے ہتھوڑی مار کر اپنا ہی موبائل فون توڑتی رہی اسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ اور شیئر کرچکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں