پانڈا کے بچوں نے چلنا سیکھ لیا

 پانڈا کے بچوں نے چلنا سیکھ لیا

چین میں بڑے (جائنٹ) پانڈا کے ننھے منے بچوں نے چلناسیکھ لیا جنکی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر بیحد وائرل ہورہی ہیں

لاہور(نیٹ نیوز) ۔رپورٹ کیمطابق جنوبی چین میں واقع شہر گوانگ ژو کے بریڈنگ سنٹر میں رہنے والے پانڈا ٹنگ ٹنگ کو وینگ چنگ میں آنیوالے زلزلے کے بعد یہاں منتقل کیا گیا تھا۔ اس وقت ایک ہی بچہ اس کے ساتھ تھا جو بہت ننھا سا تھا۔ گوانگ ژو میں آنے کے بعد پانڈا کے پاس ایک اور بچے کی پیدائش ہوئی اور اب دونوں بچے نہایت صحت مند ہیں اور پرورش پا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں