پانی کی بچت کرنے والا نلکا
ہم میں سے اکثر افراد اپنے نلکوں سے ضائع ہوتے پانی سے پریشان رہتے ہیں۔ اس کیلئے وہ نلکوں کو کم کھول کر استعمال کرتے ہیں
لاہور(نیٹ نیوز) اور اپنے بچوں کو بھی اس کی ترغیب دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود کچھ کاموں ،خاص طور پر کچن میں پانی ضائع ہونے کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے ۔ اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے ’’آلٹرڈ‘‘نامی امریکی کمپنی نے نلکوں پر لگانے کیلئے ایسی نوزل بنائی ہے جو اس نلکے سے خارج ہونے والے پانی کے استعمال میں 98 فیصد کمی کردیتی ہے ،یہ نوزل پانی کو زیادہ حجم میں بھی نکالتی ہے یعنی اس سے نکلنے والے پانی کی دھار تیز اور پھیلاؤ وسیع ہوگا۔ اس طریقہ کار کے ذریعے جب اس نوزل کے نیچے کسی پھل یا سبزی کو دھونے کیلئے رکھا جائیگا تو یہ زیادہ جلدی دھونے کی ضرورت کو پورا کردے گی اور ہم کم وقت میں زیادہ چیزوں کو دھونے کے قابل ہوں گے ۔