پانی سے کچرا صاف کرنیوالا انتہائی موثر روبوٹ تیار

  پانی سے کچرا صاف کرنیوالا انتہائی موثر روبوٹ تیار

چینی طالبعلموں نے تالاب، جھیل اور دیگر آبی ذخائر صاف کرنے والا ایک جدید روبوٹ بنایا ہے جو انسانی صلاحیت سے 7 گنا زائد تیزی سے صفائی کرتا ہے .

لاہور(نیٹ نیوز)،روبوٹ کو ’’اورکا‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔ یہ خودکار انداز میں جھیل یا تالاب صاف کرتا رہتا ہے ۔ باقاعدہ نگرانی کرتے ہوئے یہ پورے عمل کی تصاویر بھی بھیجتا رہتا ہے ۔ اس کی تیزی اور صلاحیت انسانی پہنچ سے بھی باہر ہے ۔ اورکا کی سب سے اہم بات اس کی تیزی ہے کیونکہ یہ بہت تیزی سے پانی کی سطح سے کچرا اور گند صاف کرتا رہتا ہے ۔ طالبعلموں نے اب تک اس کے پانچ ڈیزائن بنائے ہیں۔ یہ پانی میں آلودگی شناخت کرنے والے کئی طرح کے سینسرز سے بھی لیس ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں