ایشیا کا سب سے بڑا سب وے سٹیشن 2020میں کھول دیا جائیگا
چین میں ایشیا کے سب سے بڑے سب وے سٹیشن کی تعمیر تیزی سے جاری ہے جسے 2020 میں عوام کیلئے کھول دیا جائیگا۔
لاہور(نیٹ نیوز)چین میں ایشیا کے سب سے بڑے سب وے سٹیشن کی تعمیر تیزی سے جاری ہے جسے 2020 میں عوام کیلئے کھول دیا جائیگا۔رپورٹ کے مطابق چینی شہرShenzhenمیں زیرِ تعمیراس سب وے کا زیادہ تر کام مکمل ہو چکا ہے جہاں لگ بھگ 2لاکھ 70ہزار مسافر روزانہ سفر کر سکیں گے ۔20میٹر سے زیادہ چوڑا سب وے سٹیشن 24میٹر گہرا ہے جبکہ اس کی لمبائی 710میٹر ہے جو مصروف ترین مقام پر تعمیر کیا جا رہا ہے ۔ماہر انجینئرز دن رات اسکی تعمیر میں مصروف ہیں جسکا بڑا اور اہم حصہ مکمل کر لیا گیا ہے۔