دنیا کی سب سے خطرناک اور بے رحم شکاری بلی دریافت
اس بلی کی بھولی صورت پر نہ جائیں کیونکہ یہ پالتو بلی نہیں بلکہ ایک خون خوار جنگلی بلی ہے جسے چیتوں اور شیروں کی نسل میں سب سے تیز ،خطرناک اور بے رحم شکاری کا اعزاز مل گیا ہے ۔
جوہانسبرگ(نیٹ نیوز) جنوبی افریقا کے جنگلات میں پائی جانے والی اس بلی کو سیاہ پیروں والی کہا جاتا ہے ۔ حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ ایک رات میں 10 سے 14 چھوٹے پرندوں اور چوہوں کا شکار کرتی ہے اور اس کا انداز انتہائی جارحانہ، تیز اور پرتشدد ہوتا ہے ۔ سیاہ پیروں والی اس بلی کی ویڈیو سے ظاہر ہوا کہ شکار کے لیے مسلسل دو گھنٹے دم بخود بیٹھی رہتی ہے اور اس کا طریقہ واردات اتنا تیز ہے کہ کوئی پرندہ بھی اس کی گرفت سے آزاد نہیں ہوسکتا۔ یہ ساری رات مسلسل شکار کرتی اور کھاتی رہتی ہے ۔صرف جنوبی افریقا اور بوٹسوانہ میں پائی جانے والی یہ بلی بھی معدومیت کے قریب ہے ۔