غباروں سے بنے ملبوسات میں واک
یوں تو کئی فیشن شوز آپ نے دیکھے ہونگے تاہم چین کے شاپنگ مال میں سینکڑوں غباروں کی مدد سے ایسے دلکش ملبوسات تیار کئے گئے
لاہور(نیٹ نیوز) جو دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکزبن گئے ہیں ۔خوبصورت رنگوں اور انوکھے ڈیزائن کے ان بیلون ملبوسات کی ماڈلز نے ریمپ پر نمائش بھی کی جنہیں دیکھنے کیلئے لاتعدادلوگ شریک ہوئے ۔ فیشن شو میں آنیوالے لوگ ماہر چینی ڈیزائنرز کے تیار کردہ ملبوسات کو دیکھ کر داد دئیے بغیر نہ رہ پائے۔