ریچھ اور آدمی کی دوستی کی انوکھی کہانی
کہتے ہیں دوستی ایک ایسا جذبہ ہے جو رنگ و نسل کے فرق سے بالا تر ہوتا ہے جس سے انسان ہی نہیں جانور بھی خوب واقف ہیں،
لاہور(نیٹ نیوز)ویڈیو میں نظر آنیوالے اس ریچھ کو ہی دیکھ لیں جو انسانو ں کا ہی انداز اپنا کراپنے مالک کو گلے لگا رہا ہے ۔رپورٹ کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو سے تعلق رکھنے والا Yuri Panteleenko نامی شخص اپنے ریچھ Stepanاور اسکے بچے Semyon کا بیحد خیال رکھتا ہے دوسری جانب ریچھ بھی اپنے مالک سے بیحد محبت کرتا ہے یوں مالک سے محبت کا اظہار کرتے ریچھ کے انداز پر جہاں دیکھنے والے حیران ہوئے وہیں انوکھی دوستی سے بھرپور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوچکی ہے۔