برطانیہ میں بکریوں کیساتھ یوگا کلاسز
یوں تو فٹ رہنے کیلئے ورزش بیحد ضروری ہے تاہم بکریوں کیساتھ یوگا سننے میں کچھ مختلف سا لگتا ہے
لاہور(نیٹ نیوز) اور ورزش کا یہی منفرداور دلچسپ انداز امریکہ کے بعد اب برطانیہ میں بھی بیحد مقبول ہو رہا ہے ۔ جی ہاں، امریکی ریاست اوریگون سے شروع ہونیوالے گوٹ یوگا کی مقبولیت اب برطانیہ کے مختلف شہروں میں بھی پہنچ گئی ہے اور لوگ قدرتی ماحول میں ورزش کو فروغ دیتے اس نئے ٹرینڈمیں نہ صرف دلچسپی لے رہے ہیں بلکہ اسے منفرد بھی قرار دے رہے ہیں۔منفرد نوعیت کی اس یوگا کلاس میں لوگ ننھی بکریوں کے بیچ یوگا کرتے ہیں اور خود کو فٹ رکھتے ہیں جبکہ شرارتی بکریاں بھی خوب مزے سے یوگا کلاسز کو بھرپور انداز میں انجوائے کرتی ہیں۔