13کلوگرام سونا پہننے والا ویت نامی تاجر

13کلوگرام سونا پہننے والا ویت نامی تاجر

حال ہی میں ویت نام سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر نے سوشل میڈیا سے منفرد شہرت حاصل کرلی ہے ۔

لاہور(نیٹ نیوز)ایک بیرل تیل سے کاروبار شروع کرنیوالے ویت نام کے 36 سالہ تاجر ٹران فیوک اس لئے مشہور بن گئے ہیں کیونکہ وہ جہاں بھی جاتے ہیں 13 کلو گرام سونا پہن کر جاتے ہیں جبکہ ان کیساتھ 5 محافظ بھی ہوتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اب تک لاکھوں افراد سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیوز اور تصاویر کو دیکھ چکے ہیں تاہم صارفین میں سے بعض نے ان کو سونے کے زیورات ماننے پر شکوک کا اظہار کیا جبکہ کئی افراد حیران ہیں کہ وہ اتنے وزنی اضافی زیورات پہن کر کیسے چل لیتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں