ریچھ برفباری دیکھ کر جھوم اُٹھا

ریچھ برفباری دیکھ کر جھوم اُٹھا

دنیا کے مختلف ممالک اس وقت سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں اور سرد موسم میں برفباری نے جہاں انسانوں کو خوش کردیا

لاہور(نیٹ نیوز)دنیا کے مختلف ممالک اس وقت سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں اور سرد موسم میں برفباری نے جہاں انسانوں کو خوش کردیا وہیں جانور بھی اس سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔ویڈیو میں نظر آنیوالے اس ریچھ کو ہی دیکھ لیں جو برفباری کے مزے لینے میں مصروف ہے ۔ روس کے علاقے Levkovo کے اس Semyonنامی ریچھ نے پہلی بار برفباری دیکھی تو جھوم اُٹھا۔ برفباری سے یوں لطف اندوز ہوتے ریچھ کی ویڈیو جس نے دیکھی خوب حیران ہوا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں