بچوں کو ڈوبنے سے بچانے والا ‘‘سمارٹ لائف کالر ’’ تیار

 بچوں کو ڈوبنے سے بچانے والا ‘‘سمارٹ لائف کالر ’’ تیار

لیتھونیا کے سائنسدانوں نے ایسی حیرت انگیز ڈیوائس تیار کی ہے جو بچوں کو پانی میں ڈوبنے سے بچا سکتی ہے ۔ صرف 120گرام وزن کی حامل

ویلنس (نیٹ نیوز)’’بڈی،دی لائف کالر‘‘ڈیوائس بچوں کے گلے میں پہنائی جاتی ہے اور بچے کے پانی میں گرنے کی صورت میں ڈیوائس میں نصب نمی محسوس کرنے والا سینسرصرف تین سیکنڈز کے اندر کام کرتا ہے اور ڈیوائس میں چھپے ایئر بیگ کھل کر باہر آجاتے ہیں جو بچے کی گردن کو پانی سے باہر لے آتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ آلہ بچوں کو ڈوبنے سے بچانے میں معاون ثابت ہوگا اور اس کے استعمال سے قیمتی جانیں بچائی جاسکیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں