شہد کی مکھیوں کو ڈرون بنانے کا تجربہ

 شہد کی مکھیوں کو ڈرون بنانے کا تجربہ

شہد کی مکھیاں بہت طویل فاصلہ طے کرتی ہیں، ان کی پیٹھ پر ہلکے برقی آلات لگا کر ایک وسیع علاقے کے متعلق معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔

لاہور(نیٹ نیوز) یونیورسٹی آف واشنگٹن کے شیام گولکاٹا اور ان کے ساتھیوں نے کہا کہ عام ڈرون 20 سے 30 منٹ تک پرواز کرسکتا ہے اور اسے دوبارہ چارج کرنا ہوتا ہے لیکن اگر مکھیوں پر نہایت مختصر اور نفیس آلات لگا دیئے جائیں تو وہ کئی گھنٹے تک ڈرون بن کر ہمیں کسی علاقے کا درجہ حرارت، نمی یا فصل کی کیفیت سے آگاہ کرسکتی ہیں یوں زندہ مکھیاں بہت کارآمد برقی ڈرون میں بدل سکتی ہیں، انہیں چلانے والی بیٹری ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد سات گھنٹے مسلسل چلتی رہتی ہے اور جوں ہی مکھیاں واپس اپنے چھتے میں جاتی ہیں تو رات کے وقت بیٹری چارج ہونے لگتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں