بڑی اشیا کو سکیڑ چھوٹی بنانے والی حیرت انگیز ٹیکنالوجی

 بڑی اشیا کو سکیڑ چھوٹی بنانے  والی حیرت انگیز ٹیکنالوجی

تھری ڈی پرنٹر اب انتہائی باریک اشیا بھی تیار کرسکتے ہیں اور انہیں بنانے کے لیے ایک بالکل نئی ٹیکنالوجی بھی تیار کرلی گئی ہے ۔

بوسٹن(نیٹ نیوز) انتہائی باریک اشیا کی تیاری ایک مشکل عمل ہے لیکن بڑی اشیا بنانے کے بعد انہیں سکیڑ کر چھوٹا کرنا قدرے آسان ہوجاتا ہے اور یہ کام تھری ڈی پرنٹنگ کے ذریعے ایک نئی تکنیک کی بدولت ممکن ہے جسے ’امپلوژن فیبریکیشن‘ کا نام دیا گیا ہے ۔اس تدبیر سے باریک کھوکھلے موتیوں سے لے کر خردبینی زنجیریں تیار کی جاسکتی ہیں خواہ وہ پلاسٹک سے بنی ہوں یا دھاتوں سے بنی ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں