نوجوان کا پہاڑوں کے درمیان رسی پر چلنے کا مظاہرہ
برازیل کے نوجوان نے دو پہاڑوں کے درمیان رسی پر چل کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا ۔
لاہور(نیٹ نیوز)ایڈونچر کے شوقین نوجوانوں کیلئے شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور اپنے اس شوق کو پورا کرنے کیلئے وہ ہر خطرہ مول لے لیتے ہیں چاہے اس دوران اُنکی جان ہی کیوں نہ چلی جائے ۔ ویڈیو میں نظر آنیوالے اس کھلاڑی کو ہی دیکھ لیں جو کرتب بازی کا شوق پورا کرنے کیلئے دو پہاڑوں کے درمیان بنی سڑک پر پہنچ گیا ۔برازیلی نوجوان نے دو پہاڑوں کے درمیان بنائی سڑک پر کئی فٹ بلندی پر تنی رسی پر چلنے کا مظاہرہ کر کے نہ صرف اپنی مہارت کا عملی ثبوت دیا بلکہ وہاں سے گزرتے مسافربھی منچلے کے اس کارنامے پر حیران رہ گئے ۔