چین میں برف باری کے خوبصورت نظارے
دنیا کے مختلف ممالک اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جسکی وجہ سے معمولات زندگی تو متاثر ہورہے ہیں
لاہور(نیٹ نیوز)دنیا کے مختلف ممالک اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جسکی وجہ سے معمولات زندگی تو متاثر ہورہے ہیں تاہم قدرت کے حسین نظارے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں اور لوگ سرد موسم کے اس آغاز کو بیحد انجوائے کر رہے ہیں۔چین میں بھی جہاں خون جما دینے والی سردی اور برف باری ہرسو پھیل گئی وہیں سمندر کا پانی بھی برف کی شکل اختیار کر گیا ۔ہر سو پھیلی برف سے ڈھکے خوبصورت نظارے کو دیکھ کر لوگ جہاں حیران ہوئے وہیں برف باری کے اس منفرد منظر کو بیحد انجوائے بھی کیا۔