زیتونی اژدھامصیبت میں پھنسے مینڈکو ں کا نجات دہندہ بن گیا

زیتونی اژدھامصیبت میں پھنسے مینڈکو ں کا نجات دہندہ بن گیا

آسٹریلیا میں رات کے دوسرے پہر ایک کسان نے عجیب منظر دیکھا کہ ایک زیتونی اژدھا کئی مینڈکوں کو اپنے اوپرسوار کراکے انہیں کسی محفوظ جگہ لے جارہا ہے

میلبورن(نیٹ نیوز) آسٹریلیا میں رات کے دوسرے پہر ایک کسان نے عجیب منظر دیکھا کہ ایک زیتونی اژدھا کئی مینڈکوں کو اپنے اوپرسوار کراکے انہیں کسی محفوظ جگہ لے جارہا ہے ۔ کسان پال موک کاکہناہے کہ وہ اس اژدھے کو پہلے بھی کئی بار دیکھ چکا ہے اور وہ ایک چھوٹے کینگروکو سالم نگل گیاتھا،اب میں نے دیکھا کہ رات کے ڈیڑھ بجے بارش کے پانی کی وجہ سے ہزاروں مینڈک محفوظ اونچے مقامات کی تلاش میں تھے کہ اس نے اژدھے کی پیٹھ پرمزے سے بیٹھے کئی مینڈک دیکھے اوراژدھا ان کیلئے ٹرانسپورٹ کا کام کرتے ہوئے آگے بڑھ رہا تھا۔ واضح رہے کہ زیتونی نسل کا اژدھا اگرچہ مینڈکوں کوکھاتا ہے لیکن اس منظرمیں اسے کسی مینڈک کو کھاتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔ پال کا خیال ہے کہ شاید پہلے یہ بہت سے مینڈکوں کوکھا کرپیٹ بھرچکا ہے اوراس کے بعد باقی مینڈکوں کو لے کر محفوظ مقام تک گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں