لمبی زندگی کیلئے دن بھر میں 30منٹ کی چہل قدمی
آپ کو کسی مہنگے جم کی رکنیت یا صحت مند ہونے کیلئے دیر تک دوڑنے کی ضرورت نہیں..
لاہور (نیٹ نیوز)بلکہ بس اپنے پورے دن میں سے آدھا گھنٹہ چہل قدمی کو اپنی عادت بنالیں ، یہ لمبی زندگی کا وہ راز ہے جو ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے ۔اس سے پہلے متعدد طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ بہت زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا متعدد طبی مسائل جیسے خون کی شریانوں سے جڑے امراض، قبل از وقت بڑھاپا، گردوں کی بیماریوں اور دیگر کا باعث بنتا ہے ۔مگر اب ایک نئی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دن بھر میں بیٹھ کر گزارے جانے والے وقت کے محض 30 منٹ کسی بھی قسم کی ہلکی جسمانی سرگرمی سے بدل دینا لمبی زندگی کے حصول میں مدد دے سکتا ہے ۔