’’ٹری مین ‘‘کامرض ختم کرنے کیلئے مزید 6بارسرجری کا فیصلہ
’’ٹری مین‘‘ کے نام سے مشہور بنگلہ دیشی شہری دراصل ایک شدید قسم کی جلدی بیماری میں مبتلا ہے...
ڈھاکہ (نیٹ نیوز) اس بیماری میں ہاتھوں اور پیروں میں درخت نما جڑیں نکل آتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے جنوبی حصے میں رہنے والا ابو البجندار 2016 سے ’’ٹری مین‘‘کے نام سے مشہورہے، درحقیقت وہ ایپی ڈرمو ڈسپلیژیا نامی جلدی مرض میں مبتلا ہے جس میں ہاتھ اور پیروں میں درخت کی شاخیں نما جڑیں نکل آتی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ابو البجندار کو دوبارہ ہسپتال میں داخل کرادیاگیاہے جہاں انہیں دوبارہ سرجری کا سامنا کرنا پڑیگا۔ 28 سالہ ابو البجندار گزشتہ 2 دہائیوں سے اس عجیب و غریب میں مبتلا ہے ، 2016 میں 25 بارسرجری کی گئی تھی تاہم ابوالبجنددار گھر چلے گئے اور مزید علاج پرآمادہ نہیں ہوئے ،اب ان کو دوبارہ اس پرراضی کیاگیاہے کہ مزیدسرجری سے انہیں اس مرض سے نجات مل سکتی ہے ۔ڈاکٹر کے مطابق ابوالبجندار کی حالت پہلے سے بدترین ہوچکی ہے اور ان کے ہاتھوں پر بندھنے والی گانٹھیں ایک انچ تک لمبی ہوچکی ہیں، اور اب ان کے پیروں سمیت جسم کے مختلف حصوں پر درخت نما جڑیں نکل آئیں ہیں تاہم امیدہے کہ مزید 6بارسرجری کرکے اس مرض کو ختم کردیاجائے گا ۔