نیاگرافال برف میں تبدیل
سخت سردی اور ٹھنڈی ہواؤں نے دنیا کی سب سے بڑی آبشار نیاگرافال کو برف بنا دیا۔
ٹورنٹو (نیٹ نیوز)امریکہ اور کینیڈا میں خون جما دینے والی سردی اور یخ بستہ ہواؤں کے سبب دونوں ممالک کے درمیان بہتی نیاگرا فال کا پانی جم کر برف کی شکل اختیار کر گیا ہے ۔بہتی آبشار کا برف میں تبدیل ہونے کا خوبصورت منظر جس نے دیکھا مبہوت رہ گیا ا وراب بھی سیاح بڑی تعداد میں برف جیسی جمی ہوئی نیاگرافال کو دیکھنے کیلئے جوق در جوق پہنچ رہے ہیں ۔