امریکی کمپنی نے لوگوں کو بیمار کرنے والے ٹشوپیپرز ایجاد کرلئے

امریکی کمپنی نے لوگوں کو بیمار کرنے والے ٹشوپیپرز ایجاد کرلئے

ٹشو پیپرز عموماً صحت و صفائی کیلئے استعمال ہوتے ہیں

لاس اینجلس(نیٹ نیوز) لیکن ایک امریکی کمپنی نے آپ کو بیمار کرنے والے ٹشو پیپر بنائے ہیں جن میں چھینک پیدا کرنے اور زکام والے جراثیم شامل ہیں ،ان ٹشوپیپرز کے ایک پیکٹ کی قیمت 80 امریکی ڈالر یعنی 11 ہزار پاکستانی روپے ہے ۔لاس اینجلس کی کمپنی کے مطابق ٹشو پیپر کا نام’’وائیو‘‘ رکھا گیا ہے ، اب تک ٹشو پیپر کے ایک ہزار پیکٹ فروخت ہوچکے ہیں ، انہیں سونگھ کر آپ جلد یا بدیر زکام کی لپیٹ میں آجائیں گے ۔کمپنی کے مطابق بعض لوگ نفسیاتی طور پر بیمار ہونا چاہتے ہیں اور خود کو لوگوں سے الگ تھلگ رکھنا چاہتے ہیں، اسی لئے یہ ٹشو پیپر بنایا گیا ہے اور جب بھی آپ کا بیمار ہونے کا موڈ ہے اس ٹشو پیپر سے ناک صاف کرتے ہوئے گہرے سانس لیں اور چھینک آنے کا انتظار کریں اگر لگاتار چھینکیں آنے لگیں تو مبارک ہو کہ آپ بیمار ہونے لگے ہیں۔کمپنی کے سربراہ موقف ہے کہ اب بھی یہ ٹشو پیپر صحت مند شے ہے کیونکہ یہ سردیوں یا فلو کے موسم میں آپ کو پہلے سے بیمار کرتا ہے ۔ اس طرح جسم کا مدافعتی نظام بیدار ہوتا ہے اور آپ بعد میں اس مرض کی لپیٹ میں آنے سے بچ جاتے ہیں۔ ڈاکٹروں نے اس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹشو میں زکام کی ایک قسم کے جراثیم بھرے ہیں جس سے آپ بیمار ہوکر صرف ایک جراثیم سے مدافعت پاتے ہیں لیکن کولڈ وائرس کی 200 مختلف اقسام ہیں جنہیں رائنو وائرس کہا جاتا ہے اس طرح ایک جراثیم سے مدافعت پانے سے آپ بقیہ جراثیم سے محفوظ نہیں رہ سکیں گے ۔کمپنی نے 10 لوگوں پراپنے ٹشو پیپرز کا تجربہ بھی کیا اور دعوی ٰ کیاہے کہ نتائج 100رہے اگر ٹشو سونگھنے سے لوگ بیمار نہ ہوتے تو اس کی تیاری روک دی جاتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں