قبض کے علاج کا انتہائی آسان نسخہ

قبض کے علاج کا  انتہائی آسان نسخہ

قبض ذیابیطس جیسے مرض کی ایک بڑی علامت ہو سکتا ہے ، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو اکثر قبض کی شکایت رہتی ہے تو اس کو عام نہ سمجھیں

لاہور(نیٹ نیوز)قبض ذیابیطس جیسے مرض کی ایک بڑی علامت ہو سکتا ہے ، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو اکثر قبض کی شکایت رہتی ہے تو اس کو عام نہ سمجھیں۔اس لئے ہم آپ کو قبض کے علاج کا انتہائی آسان نسخہ بتا تے ہیں۔زیتون کا خالص تیل قبض سے نجات کیلئے انتہائی مدد گار ثابت ہوتا ہے ، اس کا استعمال نظام انہضام کو حرکت میں لاتا ہے ، جس کے نتیجے میں آنتوں کی صفائی ہوتی ہے اور اس کے مسلسل استعمال سے قبض کا عارضہ نہیں ہوتا۔بس ایک چائے کا چمچہ زیتون کا تیل صبح نہار منہ استعمال کریں، کیونکہ ماہرین کے مطابق یہ خالی پیٹ بہترین کام کرتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق اگر آپ درد کش ادویات سمیت آئرن سپلیمنٹس کا استعمال کرتے ہیں تو یہ بھی قبض کا سبب بنتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں