انسانی فضلے سے مضبوط ماحول دوست اینٹیں تیار
انسانی فضلہ اب تک کھاد کی تیاری میں استعمال ہوتا رہا ہے لیکن اب ماہرین نے اس سے ماحول دوست اور پائیدار اینٹیں تیار کرنے کا اہم کام بھی کیا ہے
میلبورن(نیٹ نیوز)انسانی فضلہ اب تک کھاد کی تیاری میں استعمال ہوتا رہا ہے لیکن اب ماہرین نے اس سے ماحول دوست اور پائیدار اینٹیں تیار کرنے کا اہم کام بھی کیا ہے ۔ آسٹریلیا میں آر ایم آئی ٹی یونیورسٹی کے ماہرین نے انسانی فضلے سے حاصل شدہ ‘حیاتیاتی ٹھوس’ (بایو سولڈز) سے جو اینٹیں بنائی ہیں انہیں اختیار کرکے پوری دنیا میں حیاتیاتی ٹھوس کو دوبارہ استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ماہرین نے اپنے تحقیقی مقالے میں کہا کہ عالمی پیداوار میں انسانی فضلے سے بنی صرف 15 فیصد اینٹیں ہی استعمال کرلی جائیں تو اس کے ماحولیاتی فوائد اور کاربن کے اخراج کے اشارے (کاربن فٹ پرنٹس) کو بڑی حد تک کم کیا جاسکتا ہے ۔پوری دنیا میں سالانہ ڈیڑھ ٹریلین اینٹیں بنتی ہیں جن کی تیاری میں 3.13 ارب مکعب میٹر کے برابر گارا یا مٹی استعمال ہوتی ہے جو فٹبال کے ایسے 1000 میدانوں کے برابر ہے جنہیں 440 میٹرگہرائی میں کھودا گیا ہو۔ دلچسپ بات یہ ہے فضلے کی اینٹیں مضبوطی میں کسی بھی طرح عام اینٹوں سے کم نہیں ۔ یہ کام جامعہ کے سائنس دان عباس موہاجرانی نے کیا ہے ۔