پانی پیتے ہوئے بعض غلطیاں ہمیں نقصان پہنچا سکتی ہیں
ہر انسان کو ایک مخصوص مقدار میں پانی پینے کی ضرورت ہوتی ہے
لاہور(نیٹ نیوز)ہر انسان کو ایک مخصوص مقدار میں پانی پینے کی ضرورت ہوتی ہے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی پیتے ہوئے ہم بعض اوقات کچھ غلطیاں کرجاتے ہیں جو ہمیں نقصان پہنچا سکتی ہیں۔آئیں دیکھتے ہیں وہ غلطیاں کیا ہیں۔ مرغن غذاؤں پر مشتمل کھانا کھانے کے بعد پانی پینے سے گریز کریں۔ اس وقت پیا جانے والا پانی غذا کو ہضم کرنے والے گیسٹرک جوس کے اثر کو کم کردیتا ہے جس سے غذا ہضم ہونے میں مشکل پیش آتی ہے ۔ ایک وقت میں بہت سارا پانی پی لینا تھوک کو پتلا کردیتا ہے جس سے غذا کو ہضم کرنے کا عمل آہستہ ہوجاتا ہے ۔ سخت ورزش کرتے ہوئے بہت سارا پانی پینے سے گریز کریں، یہ آپ کو سر درد، متلی اور چکر میں مبتلا کرسکتا ہے ۔مصالحہ دار اشیا کھانے کے بعد ہم جلن زائل کرنے کیلئے پانی پیتے ہیں، لیکن یہ ان مالیکیولز کو اور تیز کرتا ہے جو ہماری زبان پر جلن پید ا کرتے ہیں۔