جہلم میں 60لاکھ سال پرانے گھوڑے کی باقیات دریافت
جی سی یو فیصل آباد کے شعبہ زوالوجی کی تحقیقی ٹیم نے باقیات دریافت کیں
جہلم(نیٹ نیوز)پدری کے علاقے سے 60 لاکھ سال پرانے گھوڑے کی باقیات دریافت ہوئی ہیں۔جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ زوالوجی کی ریسرچ ٹیم نے تحقیق کے دوران یہ باقیات دریافت کیں۔ طلبہ نے بتایا کہ گھوڑوں کی دریافت شدہ کھوپڑی کا تعلق سیواہیپس نامی خاندان سے ہے ۔ریسرچ کے مطابق یہ گھوڑے مایوسین دور میں پدری میں پائے جاتے تھے اور دانتوں کے معائنہ سے پتا چلا کہ گھوڑے سخت قسم کی جنگلی گھاس کھاتے تھے ۔گھوڑے کی کھوپڑی کو مزید تحقیق کیلئے چین بھیجا جائے گا اور مزید ریسرچ میں اس نوع کے معدوم ہونے کی وجوہات کو معلوم کیا جائے گا۔