ڈپریشن کا مرض دماغ کی عمر میں 10سال کا اضافہ کرنے کا سبب
ڈپریشن یا زندگی سے مایوسی وہ عارضہ ہے جو کسی بھی فرد کیلئے جینا مشکل بنادیتا ہے اور مختلف جسمانی عارضے بھی لاحق ہوسکتے ہیں مگر ڈپریشن دماغی عمر کی رفتار کو بھی پر لگادیتا ہے ۔
لاہور (نیٹ نیوز)یہ انکشاف اس خیال پر پہلی بار انسانوں پر کی جانے والی تحقیق میں سامنے آیا۔امریکہ کی یالے یونیورسٹی کی تحقیق میں دماغ سکین کرنے والی نئی تکنیک کو استعمال کرتے ہوئے دریافت کیا گیا کہ ڈپریشن کے شکار افراد میں دماغی کنکشن کی تعداد 10 سال پہلے ہی کمزور ہوجاتی ہے اور 40 سال کی عمر میں ان کی دماغی عمر 50 سے تجاوز کرسکتی ہے ۔