خبردار ،ہوشیار! سوشل میڈیا پرسکون نیند کا دشمن بن گیا

خبردار ،ہوشیار! سوشل میڈیا پرسکون نیند کا دشمن بن گیا

سوشل میڈیا کے مضمر اثرات پر تحقیق کرنے والے ماہرین نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اگر 24گھنٹوں میں سے 60 منٹ بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹس یا موبائل ایپلیکشنز استعمال کی جائیں تو رات کی نیند پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔

ٹورنٹو(نیٹ نیوز) کینیڈا کے ایسٹرن اونٹاریو ریسرچ انسٹیوٹ میں ہونیوالی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اگر کوئی شخص میٹھی اور پرسکون نیند لینا چاہتا ہے تو اس کیلئے لازم ہے کہ وہ موبائل ایپلیکشنز اور سماجی رابطے کی ویب سائٹس کا استعمال ترک کردے یا پھر انہیں انتہائی محدود کردے ۔ماہرین کے مطابق جو لوگ دن میں ایک گھنٹہ ہی سوشل میڈیا نیٹ ورک استعمال کرتے ہیں اُن کی نیند دیگر کے مقابلے میں کم ہوجاتی ہے ، اور وہ پرسکون نیند نہیں سو پاتے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں