برازیل میں جنگل کی دیکھ بھال کیلئے سمارٹ سنسر نصب
قیمتی جنگلات میں نایاب درختوں کی دیکھ بھال کوئی آسان کام نہیں کیونکہ ایک ایک درخت کی نشوونما،
ساؤ پاؤلو(نیٹ نیوز) امراض اور ان کے نقصانات سے بچانے اور دیکھ بھال کیلئے بہت سارے ملازم درکار ہوتے ہیں لیکن اب برازیل کے ایک تجارتی نوعیت کے جنگل کے درختوں پر ایسے سمارٹ سنسر نصب کئے گئے ہیں جو اپنی خبر خود دے سکتے ہیں یہاں تک کہ ان کا سارا ڈیٹا ایک سمارٹ فون پر دیکھا جاسکتا ہے ۔یہ کام برازیل میں ٹرے وی نامی کمپنی نے شروع کیا جو ہاتھوں ہاتھ پورے جنگل کی خبر دیتا ہے ، یہ درختوں کے انفیکشن، امراض کے حملے اور پودوں کی ابتدائی کیفیات سے ماہرین کو آگاہ رکھتا ہے ۔ ان کے بغیر جنگل کو دیکھنے کیلئے دن رات 150 افراد کا عملہ درکار ہوگا، یہ عملہ جنگلی جانوروں کے حملے اور حادثات کا شکار ہوتا رہتا ہے اور یوں سمارٹ فوریسٹ نامی یہ نظام انسانوں کی حفاظت بھی کرتا ہے ۔ہر درخت پر لگا سنسر پورے دن کی روداد جمع کرتا ہے جسے ایپ کے ذریعے سمارٹ فون پر دیکھا جاسکتا ہے اور اس کیلئے ہر درخت پر ایک سنسر لگانا ہوتا ہے ۔ درختوں کا ڈیٹا، سیٹلائٹ تصاویر اور الگورتھم کے ذریعے ایک پورا منظرنامہ تخلیق کیا جاتا ہے جسے دیکھ کر ماہرین جنگل کی صورتحال کو جان سکتے ہیں۔