ارب پتیوں کے محلوں کی قیمت سے 23ہزار مکان بن سکتے ہیں

ارب پتیوں کے محلوں کی قیمت سے 23ہزار مکان بن سکتے ہیں

امریکی جریدہ فوربز نے تازہ رپورٹ میں دنیا کے امرا کے نشہ دولت کے بارے میں تھوڑا مختلف زاویے سے رپورٹ شائع کی ہے

نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکی جریدہ فوربز نے تازہ رپورٹ میں دنیا کے امرا کے نشہ دولت کے بارے میں تھوڑا مختلف زاویے سے رپورٹ شائع کی ہے ۔ اس رپورٹ میں دنیا کے درجہ اول کے 10 امرا کی جنت نظیر رہائش گاہوں کی تفصیلات دی گئی ہیں۔ ان میں سے درجہ اول کے دس امرا کی صرف 10 لکژری کوٹھیوں کی قیمت جمع کی جائے تو اس سے 23 ہزار بہترین اور جدید سہولیات سے آراستہ فرنشڈ مکان تعمیر کئے جاسکتے ہیں۔ بھارت کے ارب پتی موکیش انبانی کابمبئی میں محل ایک ارب ڈالر سے زیادہ قیمتی بتایا جاتا ہے ۔ دوسرے نمبر پر برازیلی لیلی صفریٰ کے محل‘‘لیو بولڈا’’ کی مساوی قیمت سے پسماندہ ملکوں میں 50 بڑے ہسپتال قائم کئے جاسکتے ہیں ارب پتی امریکی آئیر الیون نیرٹ کے نیویارک میں محل کی مالیت دو کروڑ 48 لاکھ 5 ہزار ڈالر سے زیادہ ہے ۔ دو ہفتے پیشتر لندن میں ‘‘نائیسٹ بریج’’ کے مقام پر ایک نامعلوم ارب پتی نے 237 ملین ڈالر کی رقم سے عالی شان محل خرید ا ہے ۔ بھارت کے لکشمی متل کا پانچواں اور یوکرائنی خاتون رینا اخمیتوف کا چھٹا نمبر ہے ۔ امریکی ارب پتی‘‘ لاری السن’’ کے محل کی قیمت 200 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے ۔اس کے بعد روسی ارب پتی‘‘رومان ابراموفوٹیچ’’ نے کنگسٹن کے مقام پر140 ملین ڈالر مالیت سے کوٹھی خرید کی۔ امریکی ارب پتی کین گریفین کے محل کا نواں نمبر ہے جبکہ بل گیٹس کے امریکہ میں ایک محل کی قیمت 77 ملین 500 ڈالر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں