درختوں کا رشتہ دار درختوں سے خوراک اوراطلاعات کا تبادلہ
درخت غذائی اجزا کو دوسرے درختوں کے ساتھ بانٹتے ہیں لیکن وہ ایسا صرف رشتہ دار درختوں کے ساتھ کرتے ہیں
لندن (نیٹ نیوز)درخت غذائی اجزا کو دوسرے درختوں کے ساتھ بانٹتے ہیں لیکن وہ ایسا صرف رشتہ دار درختوں کے ساتھ کرتے ہیں اور اجنبی درختوں کے ساتھ غذائی اجزا نہیں بانٹتے ۔جنگل میں درخت زیر زمین نیٹ ورک کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں۔ جنگلات کی ماہر پروفیسر سوزین کے مشاہدے میں آیا ہے کہ درخت اپنی جڑوں کے نیٹ ورک کے ذریعے اپنی خوراک اور اطلاعات کا تبادلہ کرتے ہیں۔ پروفیسر سوزین کے مشاہدے میں یہ بھی آیا کہ درخت غذائی اجزا کا تبادلہ صرف اپنے رشتہ دار درختوں سے کرتے ہیں۔