عقل داڑھیں نہ بھی ہوں تو بھی انسان کا گزارا ہوجاتا ہے :تحقیق

 عقل داڑھیں نہ بھی ہوں تو بھی  انسان کا گزارا ہوجاتا ہے :تحقیق

ایک انسان کے کتنے دانت ہوتے ہیں؟ اس سوال کا جواب اکثر افراد 32 دیں گے مگر یہ تعداد اسی وقت ہوتی ہے جب تمام عقل داڑھیں نکل آئیں۔

نیویارک(نیٹ نیوز)ایک انسان کے کتنے دانت ہوتے ہیں؟ اس سوال کا جواب اکثر افراد 32 دیں گے مگر یہ تعداد اسی وقت ہوتی ہے جب تمام عقل داڑھیں نکل آئیں۔یعنی 17 سے 25 سال کی عمر کے دوران منہ میں یہ آخری 4 دانت نمودار ہوتے ہیں تو اس کے بعد ہی دانتوں کی تعداد 32 ہوتی ہے ۔درحقیقت اگر عقل داڑھیں نہ بھی ہوں تو بھی انسان کا گزارا ہوجاتا ہے بلکہ عام طور پر ان داڑھوں کا نکلنا انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے اور ان کے اگنے کے بعد بھی مسائل سامنے آسکتے ہیں۔دلچسپ امریہ ہے کہ 35فیصدلوگوں کی عقل داڑھ کبھی نہیں اگتی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں