سپرے کے علاوہ موسیقی بھی مچھروں کوبھگانے کیلئے موثر
یوں تو مچھروں کو بھگانے کیلئے مارکیٹ میں کئی سپرے اور ادویات دستیاب ہیں
نیویارک (نیٹ نیوز)یوں تو مچھروں کو بھگانے کیلئے مارکیٹ میں کئی سپرے اور ادویات دستیاب ہیں لیکن اب انہیں موسیقی کی مار سے بھی بھگایا جاسکتا ہے ۔جی ہاں مچھروں پر تحقیق کرنے والے کئی ماہر سائنسدانوں کی ایک حالیہ تحقیق میں یہ حیران کن بات سامنے آئی ہے کہ مارکیٹ میں دستیاب سپرے اور ادویات کے مقابلے میں موسیقی سنا کر مچھروں سے بہتر طور پر بچا جاسکتا ہے ۔تحقیق کے مطابق امریکی میوزک پروڈیوسر سکرل لکس کی دھنیں دوسری دھنوں کے مقابلے میں مچھر بھگانے کیلئے زیادہ پر اثر ثابت ہوئی ہیں۔