رات سونے سے پہلے کھانے سے دل کا دورہ پڑسکتاہے

رات سونے سے پہلے کھانے  سے دل کا دورہ پڑسکتاہے

انسان کے طرز زندگی میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں بہت ساری بیماریوں سے بچاؤ کا سبب بن سکتی ہیں

لاہور(نیٹ نیوز)انسان کے طرز زندگی میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں بہت ساری بیماریوں سے بچاؤ کا سبب بن سکتی ہیں اور معمولی احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ان بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے ۔ ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ دل کے مرض میں مبتلا افراد کیلئے ناشتا چھوڑنا اور رات سونے سے کچھ دیر قبل کھانا کھانا ہارٹ اٹیک کو دعوت دینے کے مترادف ہے ۔European Journal of Preventive Cardiologyمیں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق دل کے مرض میں مبتلا افراد باقاعدگی کے ساتھ ناشتہ کرکے اور رات کو سونے سے کم از کم 2گھنٹے قبل کھانا کھا کر محفوظ رہ سکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں