خودساختہ بوڑھے ارب پتی نے ابوظہبی کی ملکیت کا دعوی کردیا
متحدہ عرب امارات کی عدالت میں اس وقت حیرت انگیز موڑ آیا کہ جب ایک بوڑھے شخص نے ریاست ابوظہبی کی ملکیت کا دعویٰ کردیا۔
ابوظہبی(نیٹ نیوز)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بوڑھے خودساختہ ارب پتی نے ابوظہبی کے شہریوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے ۔انہوں نے ابوظہبی کی عدالتوں میں بینکوں اور کمپنیوں پر مقدمات کی بھرمار کردی ہے ۔ نادار بوڑھے ارب پتی کو یہ وہم ہوگیا ہے کہ ابوظہبی کے شہری اس کے آباؤ اجداد کی زمین پر ناجائز قبضہ کئے ہوئے ہیں جنہوں نے سونے ، چاندی اورہیروں کا بڑاذخیرہ بھی یہاں منتقل کیاتھا۔