جنگ عظیم دوم میں استعمال ہونیوالے ٹینک کا رنگ پیلا پڑگیا

جنگ عظیم دوم میں استعمال ہونیوالے ٹینک کا رنگ پیلا پڑگیا

جنگ عظیم دوم کے درمیان جنوبی کوریا میں استعمال ہونیوالا قدیم اور تاریخی ٹینک لیموں کی طرح پیلے رنگ کا ہوگیا

ورجینیا(نیٹ نیوز)جنگ عظیم دوم کے درمیان جنوبی کوریا میں استعمال ہونیوالا قدیم اور تاریخی ٹینک لیموں کی طرح پیلے رنگ کا ہوگیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دشمنوں پر گولہ بارود پھینک کر ہیبت پھیلانے والا جنگی ٹینک اپنی بنیادی رنگت کے بجائے حیران کن طور پر پیلے رنگ کا ہوگیا،یہ تاریخی ٹینک ویسٹ ورجینیا نیشنل گارڈ کی ملکیت میں ہے اور اس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی اسی ادارے کی ہے تاہم اچانک پیلی رنگت ہوجانے پر ادارہ بھی حیران تھا اور تحقیقات جاری تھیں کہ حقیقت آشکار ہوگی۔ مالی معاونت کرنے والے ادارے نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے ایک تحریر میں لکھا کہ 20 سال سے ٹینک کی رنگ وروغن کرنے والی کمپنی نے رنگوں کی کمپنی کو رنگ کا سیمپل بھیجا تھا جس پر 2گیلن رنگ آیا جو ٹینک کے حقیقی رنگ کے قریب قریب تھا، پینٹرز نے رنگ خشک ہونے کے بعد ٹینک کے اصل رنگ کی طرح ہوجانے کے گمان میں پورے ٹینک کو اسی رنگ سے رنگ دیا اورٹینک کا رنگ پیلاہوگیا ۔ ورجینیا نیشنل گارڈ کے حکام نے تاریخی ٹینک M-41 والکر بلڈوگ پر غلط رنگ کردینے پر افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ کمپنی کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں