بلند آبشار پر کائیکنگ کا شاندار مظاہرہ
خطروں سے کھیلنا یوں تو ایڈونچر کے شوقین منچلوں کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے تاہم ان میں سے کچھ سر پھرے اپنے شوق پورا کرنے کیلئے خطرناک راستوں کا سفر بھی با آسانی کر لیتے ہیں
لاس اینجلس (نیٹ نیوز)خطروں سے کھیلنا یوں تو ایڈونچر کے شوقین منچلوں کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے تاہم ان میں سے کچھ سر پھرے اپنے شوق پورا کرنے کیلئے خطرناک راستوں کا سفر بھی با آسانی کر لیتے ہیں ۔ ایڈونچر کے شوقین ایک کھلاڑی نے امریکی ریاست اوریگون کی کاؤنٹی ڈگلس کی120 فٹ بلند آبشار پرنہ صرف کائیکنگ کا شوق پورا کیا بلکہ اس دوران کرتب بھی خوب دکھائے کہ جیسے یہ اُس کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہو۔ویڈیو میں نظر آنے والے اس خطروں کے کھلاڑی کی حرکات دیکھ کرسوشل میڈیا صارفین اس کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ پائے ۔