52برس بعد کتاب لائبریری کو لوٹادی
برطانوی شہری نے ایمانداری کی مثال کردی
لندن (نیٹ نیوز)برطانوی شہری نے ایمانداری کی مثال کردی، 52 برس قبل لائبریری سے لی گئی کتاب جرمانے کیساتھ لائبریری انتظامیہ کو لوٹا دی۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ایک شخص نے 1967 میں لائبریری سے لی گئی کتاب 52 سال بعد جرمانے کی رقم کے چیک سمیت لائبریری میں دوبارہ جمع کرادی۔لائبریری کے منیجر کا کہنا تھا کہ قاری کئی برس کتاب اپنے پاس رکھنے پر شرمندہ تھااور اس نے 52سال بعد کتاب لائبریری کو لوٹاتے ہوئے 100 پاؤنڈ کا چیک بھی بطور جرمانہ دیا،اس کتاب پر 1967میں جاری کئے جانے کی مہرثبت ہے ۔