کچن میں موجود 11فٹ لمبامگرمچھ دیکھ کر مالک مکان خوفزدہ
امریکی شہری کے گھر میں11 فٹ لمبا مگر مچھ بن بلایا مہمان بن گیا
نیویارک (نیٹ نیوز)امریکی شہری کے گھر میں11 فٹ لمبا مگر مچھ بن بلایا مہمان بن گیا ، جسے باہر نکالنے کیلئے ریسکیو حکام کو طلب کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فلوریڈا کے رہائشی شہری کسی کام سے باہر گئے ہوئے تھے اور جب وہ گھر واپس آئے تو سامان رکھنے کے بعد باورچی خانے کا رخ کیا جہاں 11 فٹ لمبا خطرناک مگر مچھ بیٹھا ہوا تھا۔انہوں نے فوری طور پر پولیس ایمرجنسی نمبر 911 پر کال کی ۔محکمہ وائلڈ لائف کے رضاکاروں نے طویل جدوجہد کے بعد مگر مچھ کو پکڑا اور مشاہدہ کرکے بتایاکہ اس کی لمبائی 11 فٹ اور وزن تقریبا 70 کلو کے قریب ہے ۔