ڈائنوسارکے جسم پر اچھاخاصے ’’پر‘‘بھی ہوتے تھے :ماہرین
اب تک یہ سمجھا جاتا تھا کہ زیادہ تر ڈائنوسار گنجے ہوا کرتے تھے
لاہور (نیٹ نیوز)اب تک یہ سمجھا جاتا تھا کہ زیادہ تر ڈائنوسار گنجے ہوا کرتے تھے جبکہ زیادہ بال اور پر رکھنے والے ڈائنوساروں کی اقسام بہت کم تھیں لیکن چین سے ملنے والے 25 کروڑ سال قدیم ڈھانچوں کا تجزیہ کرنے کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ ’’ٹیروسار‘‘ نامی اُڑن ہوّام سمیت بیشتر ڈائنوساروں کے جسموں پر اچھے خاصے پر بھی ہوا کرتے تھے ۔البتہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان پروں کا مقصد انہیں اُڑنے میں مدد فراہم کرنا نہیں تھا بلکہ شاید وہ ڈائنوسار کو موسم کی سختیوں سے بچانے میں مدد کرتے تھے یاصرف ان کی خوبصورتی بڑھانے کی وجہ رہے ہونگے ۔